جب تک سسٹم ٹھیک نہیں ہوگا میرے سلیکٹربننے سےکوئی فرق نہیں پڑےگا، راشد لطیف

 کراچی: سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ جب تک سسٹم ٹھیک نہیں ہوگا میرے سلیکٹر بننے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا تھا کہ کرکٹرز کو احتیاط کرنا چاہیے، امام الحق کا ذاتی مسئلہ ہے لہذا اس معاملے پر ابھی کوئی بات نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا سسٹم ٹھیک ہونا چاہیے، کوئی آئے یا جائے فرق نہیں پڑتا، جب تک سسٹم ٹھیک نہیں ہوگا میرے سلیکٹر بننے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

راشد لطیف نے کہا کہ ملک میں کلب کرکٹ ختم ہوچکی ہے، کلب کرکٹ ہوگی تو اچھے کرکٹرز سامنے آئیں گے، کسی کا کیریئر تباہ کرنا آسان ہوتا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کا کوچ بھی پاکستانی ہونا چاہیے جب کہ تینوں فارمیٹ کا ایک ہی کپتان ہونا چاہیے، سرفراز احمد کے علاوہ کوئی کپتان دکھائی نہیں دیتا جب کہ بابراعظم کو ابھی کپتان بنانا جلد بازی ہوگی۔

 

The post جب تک سسٹم ٹھیک نہیں ہوگا میرے سلیکٹربننے سےکوئی فرق نہیں پڑےگا، راشد لطیف appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں