ہیپا ٹائٹس میں مبتلا زیادہ تر افراد مرض سے آگاہ نہیں، ماہرین طب

کراچی: ہیپاٹائٹس سے متاثرہ زیادہ تر افراد اس مرض کی تشخیص سے آگاہی نہیں رکھتے۔

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب میں ماہرین جگر ایس آئی یو ٹی کے ڈاکٹر ناصر لک، ڈاکٹر عباس علی، ڈاکٹر غوث بخش، ڈاکٹر شعیب اور غذائی ماہر کہکشاں زہرا نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سے متاثرہ زیادہ تر افراد اس مرض کی تشخیص سے آگاہی نہیں رکھتے لہذا ان کی تشخیص کرکے اور ان کو معیاری طبی سہولیات مہیا کرکے ان کی زندگی بچائی جاسکتی ہے۔

 

تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس سال ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کا موضوع ’’اپنے درمیان غیر تشخیص شدہ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو تلاش کریں‘‘ ہے۔

تقریب کا مقصد عوام، صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد اور ارباب اختیار میں اس موذی مرض کے متعلق شعور پیدا کرنا تھا تقریب میں شرکا کو معلوماتی اور دستاویزی پروگرام دکھائے گئے ہیپاٹائٹس کی تشخیص کے لیے خون کے نمونے حاصل کیے گئے اور جگر کا الٹرا سائونڈ بھی کیا گیا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں30 کروڑ افراد ہیپاٹائٹس سے متاثر ہیں،80 فیصد سے زیادہ افراد کو مناسب طبی سہولتیں میسر نہیں ہیں۔

The post ہیپا ٹائٹس میں مبتلا زیادہ تر افراد مرض سے آگاہ نہیں، ماہرین طب appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » صحت

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں