’’نئے کرکٹ بورڈ‘‘ میں پرانے سی او او سائیڈ لائن

کراچی:  نئے کرکٹ بورڈ میں پرانے سی او او سبحان احمد کو سائیڈ لائن کر دیا گیا جب کہ ان سے تمام اختیارات چھین لیے گئے اور پوزیشن علامتی رہ گئی۔

سبحان احمد طویل عرصے تک پی سی بی میں سیاہ و سفید کے مالک رہے مگر نجم سیٹھی کے دور میں ان کی مشکلات کا آغاز ہوا، سابق چیئرمین و ایگزیکٹیو کمیٹی چیف کی فائلز میں اعتراضات اٹھانے پر وہ زیرعتاب آئے اور پھر بعض کیسز میں بھی الجھا دیا گیا،البتہ آئی سی سی میٹنگز میں شرکت سمیت کئی اہم کام وہی سرانجام دیتے تھے۔

احسان مانی نے بورڈ کی سربراہی سنبھالنے کے بعد سبحان پر مکمل اظہار اعتماد کیا تھا مگر پھر جب انھوں نے اپنے تمام اختیارات ایم ڈی وسیم خان کو سونپ دیے تو سی او او پیچھے رہ گئے۔

ذرائع کے مطابق اب وہ صرف حکومتی سطح پر رابطے،قائمہ کمیٹیز کی میٹنگز میں شرکت اور قانونی امور کے معاملات ہی دیکھ رہے ہیں،آئی سی سی اجلاس،این سی اے، میڈیا، سلیکشن اور مالی امور میں ان کا کوئی عمل ودخل نہیں رہا، مارکیٹنگ کا  شعبہ تو نجم سیٹھی کے دور میں ہی سبحان کے دائرہ اختیار سے باہر ہو گیا تھا۔

پہلے ہرڈپارٹمنٹ سی او او اور وہ چیئرمین کو رپورٹ کرتے مگر اب ایسا نہیں ہوتا، سبحان کا قذافی اسٹیڈیم میں کمرہ بھی وسیم خان کو دینے کی تیاری ہو رہی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ایم ڈی کی تنخواہ سی او او سے دگنی سے بھی زیادہ جبکہ ایک ڈپارٹمنٹ کے نئے انچارج بھی اس معاملے میں ان سے آگے نکل گئے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گوکہ احسان مانی ذاتی طور پر سبحان کو پسند کرتے ہیں مگر اب ادارے میں ان کا مستقبل غیر یقینی ہے، پی سی بی نے ویسے ہی ان دنوں ملازمین کے گرد گھیرا تنگ کیا ہوا ہے، وسیم خان صرف ایک نئے آفیشل کے مشوروں پر عمل کرتے ہیں اور پرانوں کو لفٹ نہیں کرا رہے، نجم سیٹھی کے دور میں جن ملازمین کی تنخواہوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا انھیں خود کو اس کا اہل ثابت کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

The post ’’نئے کرکٹ بورڈ‘‘ میں پرانے سی او او سائیڈ لائن appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں