ورلڈ کپ؛ بنگال ٹائیگرز نے بھی بھارت کوحیران کرنے کا پلان بنالیا

برمنگھم:  ورلڈ کپ میں منگلآج بنگلہ دیش اور بھارت کا مقابلہ ہوگا جب کہ بنگال ٹائیگرزنے بھی بلو شرٹس کو حیران کرنے کا پلان بنالیا۔

اتوار کو انگلینڈ کے ہاتھوں 31 رنز کی شکست رواں دہائی میں کھیلے گئے میگا ایونٹس میں تیسرے جبکہ رواں ٹورنامنٹ میں بھارت کی پہلی ناکامی ہے۔ اگرچہ اس کا ٹیم کی پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر کوئی اثر نہیں پڑا مگر اسے ٹاپ 4 میں آسانی سے جگہ بنائے رکھنے کیلیے باقی بچنے والے 2 میچز میں سے کم سے کم ایک میں لازمی فتح درکار ہے۔ میزبان سائیڈ سے مقابلے میں جہاں بھارتی اسپنرز اپنا کردار بہتر انداز میں ادا نہیں کرسکے وہیں مڈل آرڈر ہدف کے تعاقب میں ناکام رہا، اسی لیے ٹیم فوری طور پر خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کرے گی۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کیلیے یہ ایونٹ اب تک سرد وگرم رہا ہے، مگر اب سیمی فائنل میں رسائی کی امیدوں کو برقرار رکھنے کیلیے اسے اپنے باقی دونوں میچز میں کامیابی کے ساتھ نیوزی لینڈ کے اگلے میچ میں اپنے حق میں فیصلے کا بھی انتظار کرنا ہوگا۔ اگرچہ اب تک ٹورنامنٹ میں ٹیم کی بیٹنگ اچھی رہی مگر بولنگ ڈپارٹمنٹ اہم مواقعوں پر تاثر چھوڑنے میں ناکام رہا ہے۔

آج کے میچ میں پنڈلی کی انجری سے دوچار ہونے والے محمود اللہ کی واپسی متوقع ہے۔ ایک بار پھر بنگلہ دیش کی امیدیں شکیب الحسن سے ہی وابستہ ہوں گی جوپورے ٹورنامنٹ میں شاندار پرفارم کرتے آرہے ہیں، خاص طور پر بھارت کے خلاف اہم ترین میچ میں ان کا تجربہ اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

برمنگھم میں منگل کو موسم صاف اور دھوپ نکلی رہے گی، بارش کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے، یہاں پر بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ کی دونوں اننگز میں 300 سے زائد رنز بنے جو ایک اور ہائی اسکورنگ میچ کا اشارہ دے رہے ہیں۔

The post ورلڈ کپ؛ بنگال ٹائیگرز نے بھی بھارت کوحیران کرنے کا پلان بنالیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں