لاہور: سابق سیکرٹری ہاکی فیڈریشن شہباز احمد سینئر کے خلاف مہم چلانے میں پیش پیش رہنے والے خواجہ جنید پر پی ایچ ایف مہربان ہوگئی نئے سیٹ اپ میں خواجہ جنید کو جونیئر ٹیم کی کوچنگ سونپنے پر اتفاق کیاگیاہے۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پی ایچ ایف اور خواجہ جنید کے درمیان ابتدائی مشاورت مکمل ہوچکی، چند حل طلب معاملات کے فائنل ہوتے ہی ان کی تقرری کے بارے میں باقاعدہ اعلان جلد کردیاجائے گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سابق سیکرٹری شہباز احمد سینئر کے دور میں خواجہ جنید قومی سینئر ٹیم کے بااخیتار ہیڈ کوچ تھے، ان کی کوچنگ میں ٹیم نے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی ضرور کیاتھا تاہم مجموعی طور پر مایوس کن پرفارمنس کو جواز بناکر خواجہ جیند کو فارغ کردیاگیا تھا، جس پر وہ پی ایچ ایف حکام کے مخالف گروپ میں شامل ہوگئے تھے۔
اب سیکرٹری کی تبدیلی کے بعد خواجہ جنید کو نئے لڑکے تیار کرنے کا اہم ٹاسک سونپا جارہاہے۔ موجودہ فیڈریشن اس سے پہلے سابق کپتان اور 1984 کے اولمپک گولڈمیڈلسٹ منظور جونیئر کو چیئرمین سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داریاں سونپ کرفیڈریشن کے خلاف مہم چلانے والوں کے غبارے سے ہوا نکالنے میں کامیاب رہی ہے۔
The post خواجہ جنید کو قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل