ساؤ پاؤلو: ارجنٹائن نے چلی کو 2-1 سے شکست دیکر کوپا امریکا فٹبال میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
لیونل میسی اور چلی کے کپتان گرے میڈیل کو بیک وقت ہاف ٹائم سے 8 منٹ قبل میدان بدر کردیاگیا، فاتح ٹیم کیلیے پہلے ہاف میں سرجیو اگیورو اور پاؤلو ڈیابیلا نے گول کیے، تاہم میچ میں دو پلیئرز کو ایک ساتھ ریڈ کارڈ دکھاکر میدان سے باہر بھیجا گیا۔
دونوں پلیئرز کے درمیان گیند پر قبضے کیلیے جسمانی تکرار ہوئی، تاہم اس معاملے پر میڈیل کو ایک یلو کارڈ دکھایا جاسکتا تھا لیکن پیراگوئے سے تعلق رکھنے والے ریفری ماریو ڈیاز نے دونوں کپتانوں کو ریڈ کارڈ دکھادیے، ناکام سائیڈ کا خسارہ آرتو ویڈال نے کم کیا، اس صورتحال پر میسی کی جانب سے ہونے والی تنقید پر ساؤتھ امریکن فٹبال حکام ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
The post کوپا امریکا، چلی سے میچ میں میسی اور ماریو میدان بدر، ارجنٹائن کی تیسری پوزیشن appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل