زمبابوے کی معطلی پر سکندر رضا سخت مایوس

پاکستانی نژاد زمبابوین کرکٹر سکندر رضا کا کہنا ہے کہ ایک فیصلے کی وجہ سے ٹیم عالمی کرکٹ میں اجنبی بن کر رہ گئی اور کرکٹرز بے روزگار ہوگئے ہیں۔

کرکٹ بورڈ کے معاملات میں سیاسی مداخلت کی وجہ سے زمبابوے کی معطلی کے بعد کرکٹرز مایوسی کے اندھیروں میں ڈوب گئے اور ان کو اپنا مستقبل تاریک نظر آنے لگا ہے۔ سیالکوٹ سے آبائی تعلق رکھنے والے زمبابوین آل راؤنڈر سکندر رضا کا کہنا ہے کہ ایک فیصلے کی وجہ سے ٹیم عالمی کرکٹ میں اجنبی بن کر رہ گئی اور کرکٹرز بے روزگار ہوگئے ہیں۔

سکندر رضا نے کہا کہ ایک فیصلہ کس طرح کھلاڑیوں کے کیریئر تباہ اور اتنے زیادہ خاندانوں کو متاثر کر سکتا ہے، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اپنے کیریئر کو اس انداز میں خیرباد کہنا پڑے گا۔

برینڈن ٹیلر نے کہا کہ کھیل کے ساتھ لگاؤ رکھنے والے سینکڑوں کرکٹرز، سپورٹ اسٹاف اور گراونڈز میں کام کرنے والے دیگر افراد بے روزگار ہوگئے، آئی سی سی کے فیصلے نے دل توڑیے۔

The post زمبابوے کی معطلی پر سکندر رضا سخت مایوس appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں