پاکستان کا تبدیلی سے گریز، شعیب ملک الوداعی میچ کھیلنے کو ترستے رہ گئے

لاہور: شعیب ملک الوداعی میچ کھیلنے کو ترستے رہ گئے جب کہ پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف کسی تبدیلی سے گریز کرتے ہوئے آل راؤنڈر کو باہر بیٹھ کر میچ دیکھنے پر مجبور کردیا۔

توقع کی جا رہی تھی کہ آل راؤنڈر کو بنگلہ دیش سے میچ کیلیے میدان میں اتارا جائے گا لیکن مینجمنٹ نے افغانستان پر بمشکل فتح حاصل کرنے والی ٹیم میں کسی تبدیلی کو ضروری نہیں سمجھا۔

یاد رہے کہ شعیب نے گزشتہ سال جون میں ہی اعلان کردیا تھا کہ وہ ورلڈکپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے، رواں میگا ایونٹ میں انھوں نے انگلینڈ کیخلاف 8رنز بنائے،آسٹریلیا اور بھارت سے مقابلوں میں اسکور بورڈ کو متحرک کرنے کا موقع بھی نہیں ملا، اس کے بعد انھیں ڈراپ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف اکتوبر 1999میں ون ڈے کیریئر کا آغاز کرنے والے شعیب ملک نے 287میچز میں 34.55کی اوسط سے 7534رنز بنائے،بولنگ میں انھوں نے 39.18کی ایوریج سے 158شکار کیے، بہترین کارکردگی 19رنز کے عوض 4وکٹیں رہی،شعیب کے کیریئر کا اختتام ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کی ناخوشگوار یادوں کے ساتھ ہوا۔

 

The post پاکستان کا تبدیلی سے گریز، شعیب ملک الوداعی میچ کھیلنے کو ترستے رہ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں