ورلڈ کپ 2003 میں بھارت سے شکست کے ذمہ دار وقار یونس تھے، شعیب اختر

کراچی:  سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے 2003 کے ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار وقار یونس کی خراب کپتانی کو قرار دیا ہے۔

شعیب اختر نے کہا ہے کہ ہم 1999 اور 2003 کے میگا ایونٹس میں روایتی حریف کو آسانی سے زیر کرسکتے تھے، خاص طور پر جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے میگا ایونٹ میں مجھے شکست کا زیادہ افسوس ہے، اس میں ایک تو میری فٹنس اچھی نہیں تھی اور دوسرا وقار کی قیادت انتہائی مایوس کن رہی، ہماری ٹیم نے 7 وکٹ پر 273 رنز بنائے۔

میں نے اننگز کے اختتام پر کہا کہ 30، 40 رنز کم بنائے ہیں تو سب مجھ پر چلانے لگے کہ ہم اس سے پہلے ہی بھارت کو آؤٹ کردینگے، بعد میں مجھے گھٹنے میں تکلیف کی وجہ سے بولنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ہم وہ میچ ہار گئے۔

یاد رہے کہ خود شعیب نے اس مقابلے میں 10 اوورز میں 72 رنز دے کر صرف ایک وکٹ لی تھی۔

The post ورلڈ کپ 2003 میں بھارت سے شکست کے ذمہ دار وقار یونس تھے، شعیب اختر appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں