محمد رضوان نے کیلنڈرایئر میں سب سے زیادہ 752 ٹی20رنز بنا لیے

لاہور: محمد رضوان کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف گیانا میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران محمد رضوان نے 46 رنز کی اننگز کھیل کر اپنے رنز کی تعداد 752تک پہنچا دی، انھوں نے یہ کارنامہ 14اننگز میں سر انجام دیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کے پاس تھا،جنھوں نے 2019 کی20 اننگز میں 748 رنز بنائے تھے۔

 

The post محمد رضوان نے کیلنڈرایئر میں سب سے زیادہ 752 ٹی20رنز بنا لیے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں