کشمیرلیگ؛ کیا پی سی بی اپنے کرکٹرز کو این او سی دے گا؟ شعیب اختر

لاہور: شعیب اختر نے کشمیر پریمیئر لیگ کی مینجمنٹ پر سوالیہ نشان لگا دیا۔

سابق فاسٹ بولرکا کہنا ہے کہ غیر ملکی کرکٹرز کو ایونٹ میں شرکت سے روکنے پر تنقید اور بحث ہو رہی ہے، دوسری طرف یہ بھی تو دیکھیں کہ کیا پی سی بی نے اپنے کرکٹرز کو این او سی دے گا؟

یاد رہے کہ اطلاعات کے مطابق بورڈ نے کے پی ایل کی مختلف فرنچائزز کا حصہ بننے والے کئی قومی کرکٹرز کو ابھی تک این اوسی جاری نہیں کیے،البتہ بھارتی بورڈ کی جانب سے غیر ملکی کرکٹرز کی ایونٹ میں شرکت روکنے کیلیے کی جانے والی کوششوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 

The post کشمیرلیگ؛ کیا پی سی بی اپنے کرکٹرز کو این او سی دے گا؟ شعیب اختر appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں