اوٹاوا: گلوبل ٹی 20 کینیڈا لیگ میں پاکستانی کھلاڑی عمر اکمل کو کرپشن کی پیشکش کا انکشاف ہوا ہے۔
کینیڈا میں کھیلے جانے والی گلوبل ٹی 20 لیگ میں پاکستانی کھلاڑی عمر اکمل کو کرپشن کی پیشکش کا انکشاف ہوا ہے تاہم عمر اکمل آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو پیشکش سے آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گلوبل لیگ سے وابستہ ایک سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر نے عمر اکمل کو پیشکش کی تھی جب کہ آئی سی سی نے پلیئرز کو پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ ایک بھارتی بکی بھی لیگ میں سرگرم ہے، پاکستانی کرکٹر نے گلوبل ٹی ٹونٹی میں پیشکش سے منتظمین کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
The post گلوبل ٹی 20 لیگ میں عمر اکمل کو کرپشن کی پیشکش کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل