ایک بیگ میں سماجانے والی الیکٹرک اسکوٹر

 لندن: اگرچہ سکڑ کر کسی بیگ میں سما جانے والی برقی اسکوٹر کے کئی ماڈل سامنے آچکے ہیں لیکن منی فالکن کمپنی کی تیار کردہ الیکٹرک اسکوٹر تین مرحلوں میں سکڑ کر ایک بیگ میں سما جاتی ہے اور ایک مرتبہ چارج ہونے پر طویل فاصلہ طے کرسکتی ہے۔

ای اسکوٹر کی لمبائی صرف 23 انچ ہے اور اس کا وزن 18 پونڈ کے لگ بھگ ہے لیکن اپنی چھوٹی جسامت کے باوجود یہ 220 پونڈ یا 100 کلوگرام وزنی سوار کو لے کر 15 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے لیکن سوار ہونے والا اس پر ایک وقت میں ایک ہی پاؤں رکھ سکتا ہے جو اس کی ایک خامی ہے اور سوار کو اپنا دوسرا پاؤں پیچھے رکھنا پڑتا ہے۔

الیکٹرک اسکوٹر کا کل وزن 8 کلوگرام ہے جسے فولڈ کرکے ایک چھوٹے سے بیگ میں رکھ کر کندھے پر رکھا جاسکتا ہے۔ اسکوٹر کی بلندی 60 سینٹی میٹر ہے۔ اس کا پورا ڈھانچہ ہوائی جہازوں کے المونیئم سے بنایا گیا ہے۔

اس کے ٹائروں کو پولی یوریتھین سے بنایا گیا ہے جو گھستے نہیں اور نہ ہی پنکچر ہوتے ہیں۔ اگلے پہیئے پر لگی موٹر اسکوٹی کو 15 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار فراہم کرتی ہے۔ تین گیئر سے اسکوٹی کی رفتار کم یا زیادہ کی جاسکتی ہے۔

اس میں نصب بیٹری کو چارج ہونے میں دو گھنٹے لگتے ہیں اور اس کی ساخت بہترین کنٹرول کے لیے بنائی گئی ہے۔ اس میں شاک آبزرور بھی لگے ہیں جو اونچے نیچے راستوں پر آپ کے سفر کو ہموار رکھتے ہیں۔

انٹرنیٹ پر اس کی کراؤڈ فنڈنگ جاری ہے اور اسکوٹی کی قیمت 329 ڈالر رکھی گئی ہے۔

The post ایک بیگ میں سماجانے والی الیکٹرک اسکوٹر appeared first on ایکسپریس اردو.


ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں