نیوزی لینڈ کے سابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن آئی پی ایل سے کنارہ کشی اختیار کرلی

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کے سابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے آئی پی ایل سے کنارہ کشی اختیار کرتےہوئے کنگز الیون پنجاب کی کوچنگ چھوڑ دی۔

اکتوبر 2018 میں مائیک ہیسن نے کنگز الیون پنجاب کی کوچنگ کے لئے 2 سال کا معاہدہ کیا تھا تاہم انہوں نے معاہدہ کو ختم کرتے ہوئے عہدے سے الگ ہونے کا سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے سابق کوچ نے کنگز الیون سے ناطہ توڑنے کی وجوہات کا ذکر نہیں کیا تاہم رپورٹس کے مطابق ان کی نظریں انگلینڈ، پاکستان، جنوبی افریقا یا بنگلادیش ٹیم کی خالی ہونے والی کوچنگ پوزیشنز پر ہیں۔

The post نیوزی لینڈ کے سابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن آئی پی ایل سے کنارہ کشی اختیار کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں