بے گھر افراد کے فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان فائنل میں شکست کھا گیا

کارڈف: ہوم لیس فٹبال ورلڈ کپ2019 کے فائنل میں فن لینڈ نے سخت مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کرلی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کارڈف، ویلز ، انگلینڈ میں کھیلے جانے والے عالمی کپ کے مینز ایونٹ کے فائنل میں پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا،  کھیل کے دوران دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے گول پوسٹ پر حملے جاری رکھے۔

مقررہ وقت میں مقابلہ 4-4  سے برابر رہا، چنانچہ مقابلے کو فیصلہ کن  بنانے کے لیے  سڈن ڈیتھ کا  سہارا لیا گیا، پہلی کوشش میں  دونوں ٹیموں نے گول کرکے مقابلہ 5-5 کر دیا، دوسری کوشش  میں پاکستان نے گول کرنے کا موقعہ کھودیا جبکہ فن لینڈ نے گول کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی۔

پاکستان نے ایونٹ کے   پہلے میچ میں اسرائیل کو4-9 سے ہرا یا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے یونان کو 2-3 سے قابو کر لیا تھا۔

The post بے گھر افراد کے فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان فائنل میں شکست کھا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں