کراچی: پی سی بی کرکٹ کمیٹی کی میٹنگ میں مکی آرتھر کو سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑ گیا، ارکان نے ان سے ٹیم کی ورلڈکپ سمیت دیگر ایونٹس میں غیرمعیاری کارکردگی اور دیگر معاملات پر وضاحت طلب کی۔
ذرائع کے مطابق کوچ ارکان کو اپنے جوابات سے مطمئن نہیں کر سکے، کپتان سرفراز احمد سے بھی ان کے بعض غلط فیصلوں پر سخت سوالات ہوئے مگر پیار سے سمجھایا بھی گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ رات دیر تک جاری رہنے والی میٹنگ کے باوجود کرکٹ کمیٹی کسی فیصلے پر نہیں پہنچ سکی، طے یہ ہوا کہ آئندہ چند روز میں ایک اور اجلاس میں معاملات پر مزید تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
جمعے کو سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اوراپنے فیصلوں کی وضاحتیں دیں، ابھی اس بات پر غور نہیں ہوا کہ ان کی جگہ کسے ذمہ داری سونپی جائے گی۔
The post کرکٹ کمیٹی کی میٹنگ، آرتھر کو سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل