شاہین آفریدی ینگ کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کیلیے کراچی پہنچ گئے

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کے بعد فاسٹ بولر شاہین شاہ  آفریدی بھی ابھرتے ہوئے کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کے لیے کراچی ریجنل کرکٹ اکیڈمی  پہنچ گئے۔

قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر نے پی سی بی کے تحت نیشنل اسٹیڈیم میں حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر پر جاری تربیتی کیمپ  میں شریک کراچی وائٹس انڈر 19 کرکٹرز سے ملاقات کی، شاہین شاہ  آفریدی  نے جونیر کرکٹرز کو جان فشانی اور لگن کے ساتھ ٹریننگ جاری  رکھنے کی تاکید کی اور کہا کہ ہمت اور حوصلہ کو اپنا شعار بنائیں، اس موقعہ پر کراچی وائٹس کے کوچ محمد مسرور، فزیوتھراپسٹ امتیاز خان، ٹرینیر محمد حسین اورانالسٹ شاکر خلجی بھی موجود تھے۔

The post شاہین آفریدی ینگ کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کیلیے کراچی پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں