مکی آرتھر کو انگلینڈ اور سری لنکن کوچنگ ملنے کی امیدیں بھی دم توڑنے لگیں

 لاہور: جذباتی مکی آرتھر کو انگلش ٹیم کی کوچنگ ملنے کی امیدیں بھی دم توڑنے لگیں۔

ای سی بی کسی ٹھنڈے دل و دماغ کے مالک کوچ کی خدمات حاصل کرنے کا خواہاں ہے،انگلینڈ کو فاتح ورلڈکپ بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے ٹریور بیلس آئندہ ماہ کے وسط میں ایشز سیریز مکمل ہونے کے بعد دستیاب نہیں ہوں گے، انھیں آئی پی ایل کی فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کو جوائن کرنا ہے۔

جذباتی پن کی وجہ سے سابق پاکستانی ہیڈ کوچ کو انگلش ٹیم سے وابستہ کرنے کے امکانات نہیں،پہلے سے ہی انگلینڈ کے کوچنگ اسٹاف میں شامل کرس سلور ووڈ پہلی، آسٹریلوی اینڈریو میکڈونلڈ دوسری ترجیح ہوں گے۔

دوسری جانب سری لنکا کی کوچنگ ریس سے بھی آرتھر اب باہر ہو گئے ہیں۔

The post مکی آرتھر کو انگلینڈ اور سری لنکن کوچنگ ملنے کی امیدیں بھی دم توڑنے لگیں appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں