اقبال قاسم نے ٹیم کیلیے پاکستانی کوچز کی حمایت کردی

 لاہور:  اقبال قاسم نے ٹیم کیلیے پاکستانی کوچز کی حمایت کردی۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکے پروگرام ’’کرکٹ کارنر‘‘ میں میزبان سلیم خالق سے گفتگوکرتے ہوئے اقبال قاسم نے کہا کہ ہمیں کوچنگ کیلیے پاکستانی کرکٹرز پر بھروسہ کرنا چاہیے،محسن خان، محمد یوسف، مصباح الحق اور شعیب اختر جیسے سابق ٹیسٹ کرکٹرز میں سے کسی کا انتخاب کیا جائے تو پاکستان کرکٹ کو آگے لے کر جا سکتے ہیں۔

سابق اسپنر نے کہا کہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی چھوڑ کر صرف محدود اوورز کی کرکٹ پر توجہ دینا چاہیے۔ تینوں فارمیٹ کا بوجھ ہونے کی وجہ سے ان کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں رواں سال ورلڈکپ میں ہونے والی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا، کھلاڑیوں، سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کی پرفارمنسکا بغور جائزہ لینے کے بعد رائے قائم کرنا چاہیے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سرفراز احمد کے متوقع جانشین کے سوال پر انھوں نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی ارکان خاص طور پر گذشتہ دور میں قیادت کرنے والے مصباح الحق اس بارے میں بہتر بات کرسکتے ہیں، پی سی بی کو موزوں امیدواروں کی ایک فہرست مرتب کرنے کے بعد انٹرویو کرنا چاہیئں۔

ایک سوال پر اقبال قاسم نے کہا کہ پی سے بی کے پیٹرن انچیف عمران خان نے ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انھوں نے یہ قدم پاکستان کرکٹ میں بہتری کیلیے ہی اٹھایا ہوگا، اس فیصلے کے درست یا غلط ہونے کا تعین آنے والا وقت ہی کرے گا۔

The post اقبال قاسم نے ٹیم کیلیے پاکستانی کوچز کی حمایت کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں