حسن علی کی بھارتی کرکٹرز کو اپنی شادی میں شرکت کی دعوت

قومی کرکٹر حسن علی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو اپنی شادی میں شرکت کی دعوت دے دی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم پلیئرز ہمارے کرکٹ فیلو ہیں، میں تمام بھارتی کرکٹ ٹیم کو شادی میں مدعو کرنا چاہوں گا، انہیں بڑی خوشی ہوگی اگر بلیو شرٹس ان کی شادی میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی ٹیم میں کسی کو سربالا بنانا پڑے تو شاداب خان ان کی اولین ترجیح ہوگی، وہ 22 سال کا چھوٹا سا بچہ ہے اور میرا بہترین دوست ہے، وہ میرا ساتھ سربالا بنے اور بے شک سلامی کی تمام رقم خود ہی رکھ لے۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ قومی ٹیم میں سے کسی اور کو گھوڑے پر بٹھانا پڑا تو فہیم اشرف ان کی ترجیح ہوں گے، ان کے دستیاب نہ ہونے پر ان کی ترجیح فخرزمان یا بابراعظم ہوں گے۔

یاد رہے کہ حسن علی کی شادی 20 اگست کو دبئی میں ہو رہی ہے، ان کی ہونے والی شریک حیات کا نام سامعہ ہے جو کہ غیر ملکی ایئرلائن میں فلائٹ انجینئر ہیں۔ شعیب ملک کے بعد حسن علی دوسرے پاکستانی کرکٹر ہیں جو بھارتی داماد بننے جارہے ہیں۔

The post حسن علی کی بھارتی کرکٹرز کو اپنی شادی میں شرکت کی دعوت appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں