پاکستانی بیٹسمینوں کو چند ہفتے قبل آسٹریلیا بھجوایا جائے گا، وسیم خان

 لاہور: ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر میں ٹیسٹ سیریز سے چند ہفتے قبل ہی بیٹسمینوں کو آسٹریلیا بھجوایا جائے گا۔

ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے کہا ہے کہ پاکستانی بیٹنگ لائن کو کینگروز کے دیس میں ہمیشہ مشکلات پیش آتی ہیں، رواں سال کے آخر میں ٹیسٹ سیریز سے چند ہفتے قبل ہی بیٹسمینوں کو آسٹریلیا بھجوایا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ انگلینڈ کے دورے سے قبل 3یا 4اہم کھلاڑیوں کو کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا موقع فراہم کیا جائے گا تاکہ سیریز سے قبل ان کو کنڈیشنز سے ہم آہنگی کا موقع مل جائے،اپنے آئندہ ہر ٹور کی ایک سال پہلے ہی منصوبہ بندی کی روایت شروع کریں گے۔

The post پاکستانی بیٹسمینوں کو چند ہفتے قبل آسٹریلیا بھجوایا جائے گا، وسیم خان appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں