پاکستان آکر بریانی کھانے کی دعوت پر جمی نیشم کا دلچسپ جواب

ٹورنٹو:  کینیڈا میں گلوبل ٹی 20 لیگ کھیلنے والے نیوزی لینڈ کے آل رائونڈر جمی نیشم کو ایک شائق نے پاکستان میں بریانی کی دعوت دے دی جس پر انھوں نے دلچسپ جواب دیا۔

کیوی آل رائونڈر نے ٹویٹر پر شائقین سے پوچھا کہ وہ ٹورنٹو میں کوئی ایسی جگہ بتائیں جہاں بہترین کھانا ملتا ہو تاکہ وہ ڈنر کرسکیں، جواب میں ایک پاکستانی شائق نے ان سے کہا کہ آپ پاکستان آئیں یہاں بہت اچھے کھانے ملتے ہیں، خاص طور پر بریانی کی تو پوری دنیا میں دھوم ہے۔

جواب نے نیشم نے کہاکہ ’ دوست ڈنر کیلیے پاکستان کچھ زیادہ دور نہیں ہے‘۔

The post پاکستان آکر بریانی کھانے کی دعوت پر جمی نیشم کا دلچسپ جواب appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں