روہت شرما کی ایک مبہم ٹویٹ نے ویرات کوہلی سے اختلافات کی افواہیں گرم کردیں

 ممبئی:  بھارتی اوپنر روہت شرما کی ایک مبہم ٹویٹ نے ویرات کوہلی سے اختلافات کی افواہیں مزید گرم کردیں۔

ویسٹ انڈیز کے ٹور پر روانگی سے قبل کوہلی نے واضح کیا تھا کہ ان کا روہت شرما سے کوئی اختلاف نہیں اور نہ ہی ٹیم میں کسی قسم کے مسائل ہیں۔ اب روہت نے ٹویٹ کی کہ ’ میں صرف ٹیم کیلیے میدان میں نہیں اترتا بلکہ اپنے ملک کیلیے کھیلتا ہوں‘۔

ان کی اس ٹویٹ سے ایک بار پھر اوپنر اور کپتان کے درمیان کشیدگی کی باتیں شروع ہوگئی ہیں۔

The post روہت شرما کی ایک مبہم ٹویٹ نے ویرات کوہلی سے اختلافات کی افواہیں گرم کردیں appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں