دورہ پاکستان؛ بھارت جان چھڑانے کے بہانے ڈھونڈنے لگا

نئی دہلی:  بھارت پاکستان میں ڈیوس کپ ٹائی سے جان چھڑانے کے بہانے ڈھونڈنے لگا جب کہ کشمیر پر تنائو کو جواز بناکر مقابلے نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کی درخواست پر غورہورہا ہے۔

کشمیر پر پاکستان سے تنائو کے بعد بھارت اپنی ٹیم ڈیوس کپ ٹائی کیلیے اسلام آباد بھیجنے سے گریزاں دکھائی دے رہا ہے، اگرچہ آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن 14 اور 15 ستمبر کو شیڈول ٹائی کیلیے مہیش بھوپاتی کی قیادت میں 6 رکنی مضبوط اسکواڈ کا اعلان کرچکا، البتہ بدلتی ہوئی صورتحال میں اس کے ارادے بھی کچھ بدلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں

۔ انڈین ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ہیرونموئے چیٹرجی نے کہاکہ فی الحال تو ہمارے پلان میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی مگر ہم چند دن انتظار کریں گے کہ صورتحال کیا رخ بدلتی ہے۔ہوسکتا ہے کہ ہم انٹرنیشنل فیڈریشن سے صورتحال پر نظرثانی کی درخواست کریں، ہم خود فیصلہ نہیں کرسکتے، ضرورت پڑنے پر صرف آئی ٹی ایف سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ یہ دیکھے کہ ٹائی نیوٹرل وینیو منتقل ہوسکتی ہے تاکہ دونوں جانب کے پلیئرز خود کو محفوظ محسوس کرتے ہوئے مقابلے میں حصہ لیں۔ انھوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ کسی بھی کھلاڑی نے پاکستان میں کھیلنے پر تحفظات ظاہر نہیں کیے، سب کی رضامندی سے ٹیم منتخب ہوئی۔

دوسری جانب پاکستان ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری کرنل (ر) گل رحمان نے کہاکہ ہم ٹائی کے میزبان اور سب کچھ ویسا ہی ہے جیسی ہم نے منصوبہ بندی کی تھی، کسی نے بھی اس معاملے پر ہم سے رابطہ کیا نہ ہی ہم ٹائی سے دستبردار ہونے کا سوچ رہے ہیں، نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کا تو سوال ہی نہیں اٹھنا چاہیے۔

The post دورہ پاکستان؛ بھارت جان چھڑانے کے بہانے ڈھونڈنے لگا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں