کراچی: ذیل میں دی گئی تمام تصویریں ساکن ہیں لیکن اگر آپ صرف چند سیکنڈ کےلیے انہیں نظر جما کر دیکھیں گے تو یوں لگے گا جیسے ان میں حرکت ہورہی ہے، حالانکہ ایسا کچھ بھی نہیں۔ اور تو اور، اگر آپ ان میں سے کسی بھی تصویر کو صرف ایک منٹ کےلیے ٹکٹکی باندھ کر دیکھیں گے تو یوں لگے گا جیسے آپ کا سر چکرانے لگا ہے۔
غور کیجیے تو معلوم ہوگا کہ ان میں سے ہر تصویر میں خاص طرح کے پیٹرن ہیں جنہیں بار بار دہرا کر تصویر بنائی گئی ہے۔ جب بھی کوئی منظر ہمارے سامنے آتا ہے تو ہمارا دماغ اپنے طور پر اس کی ’’وضاحت‘‘ کرنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ اسے سمجھ سکے۔
رنگ، روشنی اور پیٹرنز کی مدد سے دماغ کو بہ آسانی دھوکا دیا جاسکتا ہے اور وہ ساکن تصویروں کو (بار بار دہرائے گئے پیٹرنز کی وجہ سے) متحرک کر دیتا ہے، جبکہ وہ بالکل ساکن ہوتی ہیں۔
صرف اتنا خیال رکھیے گا کہ ان تصویروں کو زیادہ دیر تک غور سے نہ دیکھیں ورنہ سر چکرانے کے بعد سر میں درد ہونے لگے گا اور متلی بھی محسوس ہونے لگے گی۔
The post یہ گھومتی ہوئی تصویریں آپ کا سر چکرا دیں گی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب