ثنا میر بھارت سے ون ڈے میچز کی بے تابی سے منتظر

 لاہور:  قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر بھارت کیخلاف ون ڈے میچز کی بے تابی سے منتظر ہیں۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ https://ift.tt/2QIuKoB سے خصوصی گفتگو میں ثنا میر نے کہا کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ کمیٹی کا حصہ بننا پاکستان اور میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے، ویمن کرکٹ کی بہتری اور اس کے فروغ کیلیے ہر ممکن کوشش کروں گی۔

ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ شکار کرنے والی اسپنر نے کہا کہ دیگر ملکوں میں تیزی سے ویمنز کرکٹ مقبول ہورہی ہے، پاکستان میں اس کیلیے گراس روٹ لیول پر کام کرنے کی زیادہ ضرورت ہے، خواتین کے میچز براہ راست دکھانا اور کرکٹرز کے معاوضوں میں اضافہ کرنا ہوگا۔

ثنا میر نے کہا کہ 13 برسوں میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے 100سے زیادہ میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز پایا،اب خواہش ہے کہ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ بھی کھیلنے میں کامیاب ہو جائوں، اس وقت صرف 3 ملکوں کی ٹیمیں ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہیں اس تعداد کو بڑھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میرا کرکٹ کا سفر بہت مشکل رہا لیکن سوچ ہمیشہ مثبت رہی اور خود پر یقین رکھا، ویمنز کرکٹ کے اردگر د دقیانوسی ذہن پائے جاتے ہیں، میں اپنی فیملی اور دوستوں کی مشکور ہوں جنھوں نے ہمیشہ سپورٹ کیا۔

The post ثنا میر بھارت سے ون ڈے میچز کی بے تابی سے منتظر appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں