کراچی: پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کی پوسٹ مشتہر کر دی۔
ہیڈ کوچ، بیٹنگ، بولنگ سمیت اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کی علیحدہ پوزیشنز کیلیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اس ضمن میں 23 اگست تک کا وقت دیا گیا ہے۔
اشتہار میں اہلیت و دیگر تفصیلات درج نہیں اور پی سی بی کی ویب سائٹ دیکھنے کا کہا گیا ہے مگر آخری اطلاعات تک وہاں اس حوالے سے کچھ بھی موجود نہ تھا۔
گزشتہ دنوں بورڈ نے مکی آرتھر سمیت پورے کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب اکتوبر میں سری لنکا کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم کیلیے نئے کوچز کا تقرر کرنا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق حکام کی اولین ترجیح غیرملکی کوچ ہی ہے البتہ اگر کوئی موزوں امیدوار نہ ملا تو کسی پاکستانی کا ہی تقرر کر دیا جائے گا۔
The post پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کی آسامیوں کا اشتہار جاری کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل