سجاس کی تقریب میں مرزا اقبال بیگ سمیت کئی افراد کو گولڈ میڈل اور شیلڈ دی گئی

کراچی: اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے تحت کراچی جیمخانہ میں منعقدہ سالانہ ایوارڈز کی تقریب میں ایکسپریس نیوز کے اسپورٹس اینکرمرزا اقبال بیگ کو کھیلوں کے میدان میں گراں قدر پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر محمد علی شاہ گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

گزشتہ 24 سال سے ٹینس کے میدان میں ملک وقوم کا نام روشن کرنے والے انٹرنیشنل اسٹارپلیئر عقیل خان کو خصوصی گولڈ میڈل دیا گیا، مہمان خصوصی لاس اینجلس اولمپکس 84 کی گولڈ میڈلسٹ پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان اور قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اولمپیئن منظورجونیئر نے سجاس کے پیٹرن ڈاکٹرجنید علی شاہ اور ڈاکٹرفرحان عیسیٰ کے ساتھ باصلاحیت کھلاڑیوں اورصحافیوں میں ایوارڈز تقسیم کیے.

سجاس کے پہلے منتخب صدر اورایکسپریس کے سابق اسپورٹس رپورٹرراشد صدیقی مرحوم سے منسوب پانچ ینگ ٹیلنٹ ایوارڈزپاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نوعمرفاسٹ بولرفاطمہ ثنا  خان ، ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن ذوالفقار اے قادر،انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس پلیئر11 سالہ حور فواد ،ماسٹر ارحم بن فرخ اور ورلڈ اسپیشل اولمپکس میں 2 گولڈ میڈز جیتنے والی ساجدہ بی بی کو دیے گئے۔

باؤلنگ پلیئر علی سوریا ، گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر محمد راشد اور بیس بال کھلاڑی شیراز آصف نے سجاس اسپیشل ایوارڈز وصول کیے،چھ اسپورٹس جرنلٹس عالم زیب ، یاورعباس ،علی حسن ،شاہ زیب بیگ، احسان خان اورشہزادہ معین کو حسن کارکردگی ایوارڈز سے نوازا گیا.

محمد اسلم خان، ارشاد ساٹی، محمد نسیم ، محمد جمیل، پروفیسرراؤ جاوید اقبال، حیدر حسین، خواجہ احمد مستقیم کو یادگاری شیلڈز جبکہ پاکستان رائٹرزاسپورٹس فیڈریشن کے رکن امتیاز علی نارنجا، سینئر اسپورٹس صحافی راشد عزیز،ڈاکٹر فرحان عیسیٰ ، ایکسپریس کے حسنین انور کو خصوصی شیلڈزدی گئیں۔

The post سجاس کی تقریب میں مرزا اقبال بیگ سمیت کئی افراد کو گولڈ میڈل اور شیلڈ دی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں