سیاست نے کھیلوں کو بہت نقصان پہنچایا، صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن

پشاور: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عارف حسن نے کہا ہے کہ سیاست کھیلوں کے لیے تباہی ہے جس نے کھیل کو کافی نقصان پہنچایا۔

ایکسپریس کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں پی او اے کے صدر جنرل (ر) عارف حسن نے کہا کہ کھیل اور سیاست کو الگ الگ رہنا چاہیے، اگر کوئی اپنے حصہ کا کام نہیں کرتا اور باہر سے مداخلت ہوتی ہے تو پھر سیاست شروع ہوجاتی ہے۔

عارف حسن نے کہا کہ پاکستان میں کھیل اسی لیے عروج نہیں پارہے کہ ان پر توجہ نہیں دی جارہی، حکومت کی جانب سے کھیلوں کی فیڈرینشز کو گرانٹ  نہیں دی جارہی جبکہ دوسری جانب کھیلوں کے فروغ کے لیے اسپانسر شپ بھی نہیں ہے، اسی لیے کھیل اور کھلاڑی پر توجہ نہیں دی جارہی اور پھر کہا جاتا ہے کہ میڈلز نہیں آرہے۔

عارف حسن نے کہا کہ ضروری ہے کہ اسکول کالجز سطح پر کھیلوں کے مقابلے شروع کرائے جائیں تاکہ باصلاحیت کھلاڑی سامنے آسکیں۔

عارف حسن نے مزید کہا کہ نیشنل گیمز کا تھیم سیاحت، کلچر اور ہیرٹیج دیا گیا، نیشنل گیمز کی مشعل ملک بھر کا سفر طے کرنے کے بعد خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ سے داخل ہوگی، ہمارا پیغام ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے جہاں سیاح آزادانہ طور پر گھومنے پھرنے آسکتے ہیں۔

The post سیاست نے کھیلوں کو بہت نقصان پہنچایا، صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں