پاکستان نے ایشین والی بال چیمپئن شپ میں بھارت کو شکست دیدی

ایشین والی بال چیمپئن شپ میں بھارت کے خلاف فتح کے بعد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔

ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو ہراکر دنیا بھر میں سبز ہلالی پرچم لہرا دیا، تہران میں جاری ایشین ایونٹ میں پاکستان نے 3-2سے بازی اپنے نام کی۔ ابتدائی 2 گیمز میں پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے اور انہوں نے 25-23 اور21-21 سے میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنانے کی کوشش کی۔

تیسرے اور چوتھے سیٹ میں بھارت نے عمدہ کم بیک کیا اور 25-20 اور 25-19سے مقابلہ برابر کر دیا، پانچویں اور فیصل کن سیٹ میں پاکستان نے بھارت کےخلاف 6 کے مقابلے میں 15 پوائنٹس سے کامیابی سمیٹ کر میچ کا نتیجہ اپنے نام کیا۔ میچ کے بعد ہال پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونجتا رہا۔

The post پاکستان نے ایشین والی بال چیمپئن شپ میں بھارت کو شکست دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں