محمد آصف آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

 کراچی: پاکستان کے سابق عالمی چیمپئن محمد آصف آئی بی ایس ایف  6 ریڈ عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے، ٹرافی کے لیے ان کا مقابلہ بھارت کے لکشمن  روات سے ہوگا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق میانمار کے شہرمنڈالے میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں محمد آصف نے میزبان کیوئسٹ تھیٹ من لن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4-5 فریمزسے ہرایا۔

قبل ازیں آصف نے کوارٹر فائنل میں  تھائی لینڈ کے پورا من وانجی راکھول کو بآسانی 1-5 سے قابو کیا تھا،لکشمن نے سیمی فائنل میں اپنے ہم وطن سابق عالمی چیمپئن پنکج ایڈوانی کو 4-5 سے اپ سیٹ شکست دی۔

The post محمد آصف آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں