محمد وسیم جیسے ٹیلنٹ ہمارے لیے باعث فخر ہے، آرمی چیف

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے باکسرمحمد وسیم کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محمد وسیم جیسے باصلاحیت نوجوانوں کوہمیشہ سپورٹ کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے باکسر محمد وسیم نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے باکسرمحمد وسیم کو حالیہ کامیابی پرمبارکباد دی۔

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ محمد وسیم جیسے ٹیلنٹ ہمارے لیے باعث فخر ہے اور ایسے باصلاحیت نوجوانوں کوہمیشہ سپورٹ کریں گے اور ان جیسے باصلاحیت نوجوانوں کی مدد کے لئے موجود ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ باکسر محمد وسیم کا فائٹ جیتنے کے بعد وطن واپسی پر ٹھنڈا استقبال

The post محمد وسیم جیسے ٹیلنٹ ہمارے لیے باعث فخر ہے، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں