دبئی: ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم، ویرات کوہلی اورروہت شرما کو چیلنج دینے لگے، سری لنکا سے سیریز میں عمدہ پرفارمنس سے انھوں نے اپنی تیسری پوزیشن مستحکم بنالی جب کہ فاسٹ بولر محمد عامر ٹاپ 10 میں آگئے۔
سری لنکا سے دوسرے ون ڈے میں سنچری بنانے والے بابر اعظم نے بیٹنگ رینکنگ میں اپنی تیسری پوزیشن کو مستحکم کرلیا ہے،834 ریٹنگ پوائنٹس تک پہنچنے سے ان کا خود سے آگے ویرات کوہلی ( 895) اور روہت شرما ( 863) سے فاصلہ کم ہوگیا۔ اسی طرح دوسرے اور تیسرے ون ڈے میچ میں ففٹیز اسکور کرنے والے فخر زمان بھی 16 پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
دوسری جانب لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر عمدہ کارکردگی کی بدولت ون ڈے بولرز رینکنگ کے ٹاپ 10 میں آگئے،27 سالہ پیسر نے 2 میچز میں 4 وکٹیں لیں جس کی بدولت وہ 6 درجے ترقی پاکر آسٹریلوی مچل اسٹارک کے برابر ساتویں نمبر پر پہنچ گئے، دونوں کے ریٹنگ پوائنٹس 663 ہیں۔
The post ون ڈے رینکنگ؛ بابر اعظم کی تیسری پوزیشن مستحکم، عامر ٹاپ 10 بولرز میں شامل appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل