بیروت: لبنان کی ایک بھکاری خاتون کے بینک آکاؤنٹ سے 33 لاکھ اماراتی درہم کے بقدر رقم کا انکشاف ہوا ہے جو پاکستان روپوں میں 13 کروڑ 86 لاکھ روپے بنتی ہے۔
اس کا انکشاف اس وقت ہوا جب امریکہ محکمہ خزانہ کی جانب سے جمال ٹرسٹ بینک کو بند کیا گیا۔ اس سال اگست میں امریکی انتظامیہ نے مبینہ طور پر حزب اللہ کی مالیاتی مدد کے الزام لگایا تھا جس کے بعد لبنانی حکومت نے یہ بینک بند کردیا تھا۔
لبنان میں مرکزی بینک کے گورنر ریاد سلامے نے جمال ٹرسٹ بینک کے کھاتے داروں کو یقین دلایا ہے کہ بینک بند ہونے کے باوجود انکی رقم محفوظ ہے۔
لیکن اس کے بعد بدھ کے روز لبنانی مرکزی بینک میں دو چیک دیئے گئے جو سوشل میڈیا پر مشہور ہوئے اور یہ دونوں چیک ایک خاتون وفا محمد الاود سے تعلق رکھتے تھے۔ معلوم ہوا کہ یہ ایک خاتون بھکاری کے چیک ہے جو بالترتیب اٹھارہ لاکھ درہم اور چودہ لاکھ درہم کی مالیت کے ہیں۔
یہ خاتون پورے دن شہر کے ایک بڑے ہسپتال کے باہر بھیک مانگتی رہتی ہیں اور حجن وفا کے نام سے مشہور ہیں۔ ہسپتال کا عملہ اس خاتون سے واقف ہے اور جیسے ہی ان کی بے تحاشہ دولت کی خبر مشہور ہوئی لوگوں نے وفا پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔
The post لبنانی بھکارن کے بینک آکاؤنٹ میں 33 لاکھ درہم کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب