لندن: انگلینڈ کے نئے ایونٹ ’دی ہنڈرڈ‘ کی ٹیموں کے نام، لوگو اور پہلے 5، 5 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔
لیڈز ٹیم ناردرن سپرچارجرز نے جونی بیئر اسٹو اور جوئے روٹ پر بین اسٹوکس کو ترجیح دی، یہ دونوں پلیئرز بالترتیب کارڈف (والش فائر) اور ناٹنگھم (ٹرینٹ راکٹس ) کا حصہ بن گئے۔
چند نوجوان کائونٹی پلیئرز کی بھی قسمت خوب جاگی، والش فائر نے ٹام بینٹن کو ایک لاکھ پائونڈ میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا،اسی طرح لندن اسپرٹ نے روی بوپارا اور ڈیوڈ میلان کو نظر انداز کرتے ہوئے ڈین لارنس کو 60 ہزار پائونڈ میں اپنا حصہ بنایا۔ اوول انوائسیبل نے جیسن روئے کی خدمات 1 لاکھ 25 ہزار پائونڈ میں حاصل کی ہیں۔
’’دی ہنڈرڈ‘‘ کے ڈرافٹ میں آفریدی بابر، حفیظ،شاہین،فہیم اورعماد شامل
آئندہ برس شیڈول انگلش کرکٹ ایونٹ ’’دی ہنڈرڈ‘‘ کے ڈرافٹ میں بھی شامل ہوں گے،ایک لاکھ پائونڈ ریزرو پرائس والی کیٹیگری میں پاکستانی شاہد آفریدی موجود ہیں، بابر اعظم اور محمد حفیظ 75 ہزار، شاہین آفریدی اور فہیم اشرف 60 ہزار جبکہ عماد وسیم 50 ہزار پائونڈ ریزرو پرائس کی ڈرافٹ لسٹ میں نمایاں ہیں۔
The post ’دی ہنڈرڈ‘ ٹیموں کے نام، لوگو اور ابتدائی 5،5 کھلاڑیوں کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل