کراچی: کراچی میں کے ایم سی کا کڈنی اسپتال شہر میں ڈائیلاسس کر نے1 والا دوسراادارہ بن گیا۔
ملک میں تیزی کے ساتھ گردے کے مرض میں اضافہ ہوتا جارہا جس کی وجہ سے شہر میں غریب اور مستحق افراد سرکا ری اسپتالوں میں ہی علاج کراتے ہے گردے کاعلاج پر ائیویٹ اسپتالوں میں انتہائی مہنگا ایک بار ڈائیلاسس پر پانچ سے 7 ہزار روپے کے اخراجات آتے جبکہ بلد یہ عظمیٰ کراچی کے کڈنی اسپتال میں کروڑوں مالیت کی( لیزر لیتھوٹریسی) مشین منگوائی جس سے گردے میں پتھری کو نکالا جاتا ہے جس کے گذشتہ دنوں میں میئر کراچی نے افتتاح کیا تھا۔
اس میشن کا پرائیویٹ اسپتال میں علا ج کرایا جائے تو 40 ہزار سے 5 لاکھ روپے وصول کیے جا تے ہیں لیکن بلد یہ عظمیٰ کراچی کے گر دے کے اسپتال میں فری طبی سہولت فر اہم کی جا رہی ہے بلد یہ عظمیٰ کر اچی کی اس اسپتال میں ڈائیلاسس کی25 میشنیں ہیں جس سے 20 مریضوں کو بیک وقت ڈائیلاسس کر سکتے ہیں وافر مقدرار میں ادویا ت بھی موجود ہے۔
کے ایم سی کے اسپتال میں یو میہ75 مریضوں کا ڈائیلاسس کیا جا تا ہے جو ایس آئی یو ٹی کے بعد سب سے زیا دہ مریجوں کا ڈائیلاسس کیاجا تا ہے انتہا ئی صاف شفاف ما حول میں مریضوں کو طبی سہو لیات فر اہم کی جا رہی ہے کے ایم سی کے اس اسپتال کی دوسری عما رت بھی تعمیر ہو چکی ہے۔
کر اچی انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیسیسزز کا ماہا نہ خرچ ساٹھ سے سترلاکھ روپے ہے اگر سند ھ حکومت یا وفاقی حکومت ما ہانہ پچاس لاکھ روپے کی مدد کر دیں تو یہا ں مزید بہتر ی آ سکتی ہے اس اسپتا ل میں زیر علا ج مر یضوں نے ایکسپر یس اخبار کو بتا یا کہ یہا ں مفت علاج ہو تا ہے رش بھی کم ہو تا ہے جلد نمبر آجا تا ہے۔
اوتھل بلوچستان سے آئی خاتو ں کا کہنا تھا کہ میرے بچہ کے ساتھ پیدائشی گردوں کا مسئلہ ہے پہلے ایس آئی یو ٹی میں علا ج کر اتی تھی لیکن وہاں رش کی وجہ سے نمبر بہت تاخیر سے آتا تھا لمبا سفر طے کر کے آتی تھی اس لیے اپریل سے یہا ں میرے بچے کا علاج ہو رہا ہے مطمئن ہو۔
سینئر ڈائر یکٹر ہیلتھ ڈاکٹر سلمی کو ثر نے بتا یا کہ یہ اسپتال میں ڈائیلاسس کے ساتھ ساتھ بہت جلد آ پریشن کی سہو لیات بھی میسر آ جا ئے گی، واٹر بورڈ سے درخواست کی تھی کہ اگر اسپتال کے لیے خضوصی پا نیکی لا ئن ڈال دی جا ئے تو بہتر ہو گا۔
چیئر پرسن ہیلتھ اینڈ میڈیکل ناہید خان نے ایکسپریس کو بتا یا کہ بلد یہ عظمیٰ کر اچی سنجیدگی سے طب کے شعبے میں کام کررہی ہے اسی وجہ سے کڈنی سینتر کے صورتحال دن بدن بہتر ہوتی جا رہی ہے۔
The post کے ایم سی کڈنی اسپتال ڈائیلاسس کرنے والا دوسرا بڑا ادارہ بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » صحت