محمد حفیظ کے ساتھ شعیب ملک بھی ٹی ٹوئنٹی کے نئے ممکنہ کپتان کی دوڑ میں شامل

کراچی:  شعیب ملک بھی ٹی ٹوئنٹی کے نئے ممکنہ کپتان کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق اگر سرفراز احمد کو ہٹایا گیا تو شعیب یا محمد حفیظ میں سے ہی کسی کو ذمہ داری سونپی جائے گی، مشکل دورہ آسٹریلیا کے پیش نظر نوجوان بابر اعظم پر کپتانی کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

ٹیسٹ میں اظہر علی کو کپتان اور محمد رضوان کو نائب مقرر کرنے کا ذہن پہلے ہی بنا لیا گیا ہے، اس حوالے سے حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کریں گے۔

کپتان اور اسکواڈ کا اعلان ہفتے کو متوقع ہے، ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے صوبائی کوچز کو  ہدایت کر دی کہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شریک کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں، فٹنس کی بنیاد پر بعض بڑے نام باہر بھی ہو سکتے ہیں۔

The post محمد حفیظ کے ساتھ شعیب ملک بھی ٹی ٹوئنٹی کے نئے ممکنہ کپتان کی دوڑ میں شامل appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں