نیشنل اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس کیوں بند ہوئیں، پی سی بی کی تحقیقات شروع

کراچی:  پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 2بارفلڈ لائٹ ٹاور بند ہونے کی تحقیقات شروع کرا دیں۔

بورڈ نے سری لنکا سے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 2بارفلڈ لائٹ ٹاور بند ہونے کی تحقیقات شروع کرا دیں۔ اس واقعے سے چند منٹ تک کھیل رکا رہا تھا، سوشل میڈیا پر بورڈ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب کے الیکٹرک نے اپنا دامن چھڑاتے ہوئے کہا کہ لائٹس بند ہونے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، یہ اسٹیڈیم کا اندرونی فالٹ تھا جسے دور کرنے میں ہم نے بھی معاونت فراہم کی، جس وقت فلڈ لائٹ ٹاور بند ہوا پورے اسٹیڈیم اور اطراف کے علاقے میں بجلی کی فراہمی جاری تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پہلے ون ڈے کے موقع پر اسٹیڈیم سے بارش کا پانی بروقت نہ نکال پانے پر بھی بورڈ تنقید کی زد میں آیا تھا، سیریز کا آخری ون ڈے بدھ کو کھیلا جائے گا۔

The post نیشنل اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس کیوں بند ہوئیں، پی سی بی کی تحقیقات شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں