کرکٹرز کی بے روزگاری پر تنقید نے بورڈ کو پریشان کر دیا

 لاہور: کرکٹرز کی بے روزگاری پر تنقید نے پی سی بی کو پریشان کر دیا۔

ایک سینئر کرکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پی سی بی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے 6 صوبائی ٹیموں کے ڈومیسٹک اسٹرکچر میں بہت کم لوگوں کو روزگار ملا ہے، دوسری طرف ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کے فیصلے سے بڑی تعداد میں کرکٹ سے وابستہ لوگ بے روزگار ہورہے ہیں۔

بورڈ حکام کو تجویز پیش کی گئی ہے کہ انڈر23 کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کرنا چاہیے جس میں ڈپارٹمنٹل ٹیموں کے سہ روزہ مقابلے ہوں، اس کیساتھ ایک ٹی ٹوئنٹی بھی کرایا جائے، اس طریقے سے پاکستان کرکٹ میں کوالٹی میچزکی تعداد میں اضافہ ہوگااور پی سی بی کا ڈومیسٹک سسٹم بھی اپنی جگہ قائم رہے گا۔

The post کرکٹرز کی بے روزگاری پر تنقید نے بورڈ کو پریشان کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں