وشاکھاپٹنم: پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز بارش سے قبل روہت شرما پروٹیز پر برس پڑے، انھوں نے بطور ٹیسٹ اوپنر’ڈیبیو‘ پر سنچری جڑ دی۔
6 برس قبل ڈیبیو پر سنچری اسکور کرنے والے روہت شرما نے پہلی بار بطور ٹیسٹ اوپنر میدان میں اترتے ہی ایک بار پھر تھری فیگر اننگز سجا دی۔ بھارت کی جانب سے کئی کھلاڑیوں کو ٹاپ آرڈر پر آزمانے کے بعد آخر کار روہت کو بطور اوپنر کھلانے کا فیصلہ کیا گیا، انھوں نے بھی اعتماد کا بھرپور جواب دیا۔ میچ کے آغاز سے قبل جب فاف ڈوپلیسی ٹاس ہار گئے تو ان کے چہرے سے ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے میچ بھی گنوا بیٹھے ہوں۔
پروٹیز ٹیم بھارت میں مسلسل آٹھویں مرتبہ ٹیسٹ میچ میں ٹاس ہاری،بولرز نے نئی گیند کے ساتھ اوپننگ جوڑی کو توڑنے کیلیے بہت کوشش کی مگر بال پرانی ہوتی گئی کوئی کامیاب نہیں ملی، بعد ازاں لائن اینڈ لینتھ بھی متاثر ہوتی گئی، بارش اور پھر کم روشنی کی وجہ سے پہلے روز صرف 59.1 اوورز کا ہی کھیل ہوسکا، اس دوران بھارت نے بغیر کسی نقصان کے 202 رنز بنائے، روہت شرما 115 اور میانک اگروال 84 رنز پر ناقابل شکست رہے۔
The post پہلا ٹیسٹ؛ بارش سے قبل روہت شرما پروٹیز پر برس پڑے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل