احسان مانی اور وسیم خان دبئی پہنچ گئے، سری لنکن حکام سے ٹیسٹ سیریز پر بات ہو گی

 لاہور: 2روزہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں شرکت کے لیے چیئرمین پی سی بی احسان مانی اورچیف ایگزیکٹیو وسیم خان دبئی پہنچ گئے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی اورچیف ایگزیکٹیو وسیم خان 2روزہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئے، وہ سری لنکن بورڈ حکام سے دسمبر میں شیڈول ٹیسٹ سیریز پر بھی بات کریں گے۔

پی سی بی عہدیدار بنگلادیش بورڈ حکام سے رواں ماہ مجوزہ بنگلا ویمنز ٹیم کے دورے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

The post احسان مانی اور وسیم خان دبئی پہنچ گئے، سری لنکن حکام سے ٹیسٹ سیریز پر بات ہو گی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں