سرفراز احمد نے عمر اکمل اور احمد شہزاد سے امیدیں باندھ لیں

 لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کو آسان نہیں لیں گے بلکہ بھرپور تیاریوں کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیا جاسکتا، چاہے وہ آٹھویں نمبرکی ٹیم ہو یا نمبر ون، آئی لینڈرز نے ایک روزہ سیریز کےدوران عمدہ کم بیک کیا اور بعض مواقوں پر گرین شرٹس  کو ٹف ٹائم  بھی دیا۔

انہوں نے کہا کہ آگے جاکر پاکستانی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں زیادہ شرکت کرنی ہے ان میچز میں عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے  تین چار کھلاڑیوں کا دوبارہ کم بیک بھی ہوا ہے، احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹیم میں واپس آنے پر مبارکباد دیتا ہوں، دونوں ایسے کھلاڑی ہیں جو اپنی کارکردگی سے پاکستانی ٹیم کو جتوا سکتے ہیں، میں ان سے اچھی کارکردگی کی امید رکھتا ہوں۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ سے قبل تمام کھلاڑیوں کے ان کے نمبروں پر آزمایا لیا جائے۔  ایک سوال پر  ان کا کہنا تھا کہ مقابلے رات کو ہونے کی وجہ سے وکٹ پر اوس موجود ہوگی جس کی وجہ سے ٹاس کا کردار بڑا اہم ہوگا ۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کی وجہ سے شائقین کو مشکلات پیش آسکتی ہیں لیکن سوچنے محسوس کرنے کی بات یہ ہے کہ یہ حفاظتی انتظامات ہمارے ہی لئے ہیں، یہ وقت گزر گیا تو آگے حالات بہت زیادہ بہتر ہو جائیں گے، میری شائقین کرکٹ سے درخواست ہے کہ وہ بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں اور دونوں ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کریں۔ایک سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ سیریز کے دوران میں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کروں گا۔

The post سرفراز احمد نے عمر اکمل اور احمد شہزاد سے امیدیں باندھ لیں appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں