نئی دہلی: بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی افواہوں کا خاتمہ کردیا۔
تجربہ کار بولر نے انگلش ایونٹ ’ دی ہنڈرڈ‘ کے ڈرافٹ سے اپنا نام واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے، وہ اب آئی پی ایل فرنچائز چنئی سپرکنگز کی ہی نمائندگی کریں گے۔
اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں خیال کیا جارہا تھا کہ ہربھجن انگلش ایونٹ میں شرکت ممکن بنانے کیلیے یوراج کی تقلید کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرسکتے ہیں، ہر بھجن نے اس معاملے پر واضح کردیا کہ میں اپنے ملکی بورڈ کے قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے دی ہنڈرڈ کے ڈرافٹ سے نام واپس لے لوں گا۔
The post ہربھجن سنگھ نے ’ دی ہنڈرڈ‘ کے ڈرافٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل