عمر سے متعلق غلط بیانی ، بھارتی بورڈ نے ہیلپ لائن متعارف کرا دی

ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے عمر سے متعلق غلط بیانی پر ہیلپ لائن متعارف کرا دی۔

’ایج فراڈ‘ لائن ہفتے کے تمام دن 24 گھنٹے کھلی رہے گی، جس میں کسی بھی ایج لیول کی ٹیم میں شامل کھلاڑی کی عمر سے متعلق معلومات بورڈ کو دی جا سکتی ہیں، حال ہی میں یوتھ ٹیموں کے کوچ راہول ڈریوڈ نے بھی اس  حوالے سے سخت ایکشن کا مطالبہ کیا تھا۔

علاوہ ازیں بی سی سی آئی نے اینٹی ڈوپنگ ہیلپ لائن بھی متعارف کرائی ہے۔

 

The post عمر سے متعلق غلط بیانی ، بھارتی بورڈ نے ہیلپ لائن متعارف کرا دی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

سائنس

ویب سائٹ کے بارے میں