محمد حسنین ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹ ٹرک کرنے والے نوجوان بولر بن گئے

 لاہور: پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار پیسر محمد حسنین انٹرنیشنل کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے سب سے نوجوان کھلاڑی بن گئے۔

19 سالہ فاسٹ بولر نے یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف  پہلے ٹی ٹوئنٹی میں  سر انجام دیا، محمد حسنین نے  اننگز کے 16 ویں کی آخری گیند پر راجا پکسایا کو چلتے کیا تو اپنے اگلے اوور کی ابتدائی دو گیندوں پر دو کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کرک ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

نوجوان بولر نے اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں 37 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں اور وہ اس میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بھی قرار پائے۔

محمد حسنین آج ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا دوسرا میچ کھیل رہے تھے ،انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو رواں سال 5 مئی کو انگلینڈ کے خلاف کارڈف کے میدان پر کیا تھا۔

The post محمد حسنین ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹ ٹرک کرنے والے نوجوان بولر بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

سائنس

ویب سائٹ کے بارے میں