راشد لطیف نے سرفراز احمد کو انٹرنیشنل کرکٹ سے وقفہ لینے کا مشورہ دے دیا

کراچی:  سابق کپتان راشد لطیف نے سرفراز احمد کو کچھ وقت کیلیے انٹرنیشنل کرکٹ سے وقفہ لینے کا مشورہ دے دیا۔

راشد لطیف نے کہا ہے کہ جب آپ دباؤ کا شکار ہوں توچند مقابلوں میں باہر بیٹھ کر اپنے کھیل پر توجہ دینا چاہیے تاہم ساتھ میں واضح بھی کیا کہ قومی کپتان مانیں گے نہیں۔ میں نے کامران کو بھی 4، 5 ماہ آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا مگر کوئی بھی ایسا کرنا نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا سے سیریز میں سرفراز پُراعتماد دکھائی نہیں دے رہے تھے، انھوں نے بطور وکٹ کیپر چند کیچز بھی ڈراپ کیے، چوتھے نمبر پر بیٹنگ بھی درست فیصلہ نہیں تھا۔

The post راشد لطیف نے سرفراز احمد کو انٹرنیشنل کرکٹ سے وقفہ لینے کا مشورہ دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

سائنس

ویب سائٹ کے بارے میں