لاہور: شاہین شاہ آفریدی کی فیلڈنگ مذاق کا نشانہ بن گئی۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے ابتدائی روز پیسر نے پہلے اوور تھرو کے4رنز دے کر ڈیوڈ وارنر کو ففٹی مکمل کرنے میں آسانی فراہم کی،اس کے بعد بائونڈری کے قریب ایک سیدھی گیند چھوڑ دی،انھیں گیند نظر ہی نہ آئی اور وہ غلط سمت پر چلے گئے، تیسرا موقع زیادہ مضحکہ خیز تھااس بار ان کا پائوں الجھا اور گیند کو کک مار کر بائونڈری سے باہر بھیج دیا۔
کھیل کے آخری لمحات میں امام الحق بھی حواس باختہ نظر آئے اور لبوشین کو رن آئوٹ کرنے کا سنہری موقع گنوا دیا۔وسیم اکرم نے بھی پاکستانی فیلڈرز کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہواکہ یہ لوگ میدان میں اونگھ رہے تھے۔
The post ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں شاہین شاہ آفریدی کی فیلڈنگ مذاق کا نشانہ بن گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل