مچل سینٹنر کے چھکے پر گیند سیکیورٹی اسٹاف ممبر کے سر پر لگ گئی

ہیملٹن: ہیملٹن ٹیسٹ میں دوسرے دن کیوی بیٹسمین مچل سینٹنر کے چھکے پر گیند سیکیورٹی اسٹاف ممبر کے سر پر جالگی۔

ریڈ بیج لگائے اسٹاف ممبر کراؤڈ میں بیٹھا میچ دیکھ رہا تھا تاہم آرچر کی گیند پر سینٹنر کا چھکا اس کے لیے زحمت بن گیا، گیند پہلے ماتھے سے ٹکرائی اور پھر قریب سے گزرنے والی خاتون کولگی۔

ہیڈ گراؤنڈز مین کارل جونسن نے فوری طور پر سیکیورٹی گارڈ کا معائنہ کیا،کھلاڑیوں نے بھی خیریت دریافت کی، بعدازاں مزید طبی ٹیسٹ بھی کرائے گئے۔

 

The post مچل سینٹنر کے چھکے پر گیند سیکیورٹی اسٹاف ممبر کے سر پر لگ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں