مصباح الحق کو وقت دینا ہوگا، اتنی جلدی نہیں کرنی چاہیے، شاہد آفریدی

 کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کو وقت دینا ہوگا،اتنی جلدی نہیں کرنی چاہیے۔

کراچی کے پی اے ایف میوزیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ نیا سیٹ اپ چل رہا ہے، اس کوچلنے دیں، مصباح الحق کو وقت دینا ہوگا، اتنی جلدی نہیں کرنی چاہیے جب کہ آسٹریلیا کے خلاف جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہوگی، لیکن ٹیسٹ سیریزمیں پاکستان ٹیم سے زیادہ امیدیں نہیں، پاکستانی بالرز کے پاس پیس ہے نہ تجربہ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا  کہ کوئی بھی مخلص آدمی پاکستان کے بغیرنہیں رہ سکتا تاہم کسی دوسرے شخص کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، مجھے اتنا پتہ ہے کہ شاہدآفریدی ملک سے کتنا مخلص ہے، اور اگر نواز شریف ملک سے باہرجارہے ہیں تو جانے دو، علاج کروانے جارہے ہیں تو واپس آجائیں گے۔

The post مصباح الحق کو وقت دینا ہوگا، اتنی جلدی نہیں کرنی چاہیے، شاہد آفریدی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں