سرفراز اچھا کھلاڑی ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں محنت کرکے واپس آئے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مصباح الحق محنتی اور ایماندار سپورٹس مین ہے اور مصباح میں سیلیکشن اور کوچنگ کی صلاحیت موجود ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے دو روز کے لیے سرکاری اور سیاسی مصروفیات ترک کی ہوئی ہیں اور اس دوران وہ اپنے دوستوں اور فیملی کو وقت دے رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے اپنے دوستوں سے کرکٹ سے متعلق بات کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب تک معیاری فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں ہوگی ہماری کرکٹ باقی دنیا سے پیچھے رہ جائے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا ڈومیسٹک نظام حقیقی ٹیلنٹ اوپر لائے گا اور نیا نظام ملک کو طویل مدتی کیریئر والے کھلاڑی دے گا۔ تاہم دیگر شعبوں کی طرح کرکٹ میں بھی نئے نظام کو مزاحمت کا سامنا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سے برطرف کیے جانے پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سرفراز اچھا کھلاڑی ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں محنت کرکے واپس آئے اور کرکٹر کا اصل امتحان ٹیسٹ کرکٹ ہوتا ہے۔

مصباح الحق سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ مصباح الحق محنتی اور ایماندار سپورٹس مین ہے اور مصباح میں سیلیکشن اور کوچنگ کی صلاحیت موجود ہے۔

The post سرفراز اچھا کھلاڑی ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں محنت کرکے واپس آئے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں